اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شوز

محکمہ سیاحت کے سٹال لگانے اور مقبوضہ کشمیر آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے گائیڈزبھرتی کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔

جموں:

مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے محکمہ سیاحت سے کہاہے کہ وہ کشمیر میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو ز کا انعقادکروائے۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں ،

ہوائی اڈوں کے نمایاں مقامات پر محکمہ سیاحت کے سٹال لگانے اور مقبوضہ کشمیر آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے گائیڈزبھرتی کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گیریش چندر مرمو جموں میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جمعرات کو ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ گیریش چندر مرمو نے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ شاہراہوں کا حفاظتی آڈٹ کریں

اور افسران کو یہ ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ سکینگ والے مقامات پر تربیت یافتہ ریسکیو، پیشہ ور افراد اور طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ علاقے میں مختلف سیاحتی مقامات پر چھوٹے اسکیئنگ سائٹس تیار کرنے کے امکانات کو بھی تلاش کرے۔

مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس سے خطاب کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ ورثہ کی عمارت کی بحالی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔ سرکاری ترجمان نے ساؤتھ ایشین وائرکوبتایا کہ اجلاس میں مختلف اہم سیاحتی مقامات سے سڑکوںکے رابطے ،

ایڈونچر اور گولف ٹورزم کی ترقی اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے زیادہ سے زیادہ استعمال سمیت کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

%d bloggers like this: