مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ، شہبازشریف

لندن:سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ۔ کچھ  ٹیسٹ کل اور کچھ سوموار کو ہوں گے۔

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوا زشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کرآج نوازشریف کا معائنہ کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ  لندن میں کب تک رکیں گے؟  اس پر شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ  اگر آپ کو پسند نہیں تو چلا جاتا ہوں۔

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ  پروفیسر ڈاکٹر سگواٹ عالمی شہریت یافتہ دل کے ڈاکٹر ہیں۔ڈاکٹر سگواٹ جدہ میں بھی نوازشریف کا علاج کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے دماغ کو خون سپلائی والی شریان اسی فیصد بند ہے۔ نوازشریف کی مزید اپائینٹمنٹس طے شدہ ہیں۔ضرورت پڑی تو ہسپتال داخل کرائیں گے

%d bloggers like this: