اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کبھی بھی بلدیاتی نظام اچھا نہیں آیا،وزیراعظم عمران خان

نئے بلدیاتی نظام میں پیسہ وفاق سے گاوَں کی سطح تک پہنچےگا، اورنئے بلدیاتی نظام میں شہر کے ناظم اپنی ٹیم بنائیں گے،

وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں تقریب سے خطاب چھوٹا سا تھا جب میانوالی سے سیاست شروع کی،

میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے قیام پر خوشی ہوئی یہ ابھی شروعات ہے میانوالی کیلئےاور بھی کئی منصوبے ہیں،عمران خان  نے کہا کہ صحت، پانی اور بچوں کیلئے تعلیم فراہم کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

میانوالی میں تمام نوجوان نوکریاں چاہتے تھے، احساس ہوا نوجوانوں کو تب نوکریاں ملیں گی جب وہ تکنیکی تعلیم حاصل کریں گے، نمل یونیورسٹی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے، میانوالی میں واٹرسپلائی کے لیے بہت رقم مختص کی ہے،

عوام کو علاج معالجےکیلئے بہت سی مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے،میانوالی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال شروع ہونےوالا ہے،قومیں تعلیم کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں، میانوالی میرے  ساتھ تب کھڑاہواجب کسی نےووٹ نہیں دیا تھا، اسکولوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے،

پاکستان میں کبھی بھی بلدیاتی نظام اچھا نہیں آیا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لانے والے ہیں، صوبوں میں فنانس کمیشن اور فنانس وارڈ بنےگا،

صوبوں کا پیسہ صوبوں پر ہی خرچ کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  فنڈ براہ راست گاوَں تک پہنچے گا، گاوَں کے لوگ فیصلہ کریں گے پیسہ کہاں خرچ کرنا ہے،نئے بلدیاتی نظام میں پیسہ وفاق سے گاوَں کی سطح تک پہنچےگا، اورنئے بلدیاتی نظام میں شہر کے ناظم اپنی ٹیم بنائیں گے،

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ترقی کی بڑی وجہ اچھا بلدیاتی نظام ہے، اور نئے بلدیاتی نظام کا قانون بن چکا ہے،جلد عملدرآمد ہوگا،

سب کنٹینر پر چڑھ گئے کہ ملک تباہ ہوگیا، نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک کہاں کھڑا ہے، اور پی ٹی آئی حکومت کو تاریخی خسارہ ملا،  بجلی میں ساڑھے 12سوارب روپے کا گردشی قرضہ تھا،

وزیراعظم  نے اس موقع پر مزید کہا کہ گیس میں 154ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کرگئے، تحریک انصاف کو تاریخی کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ملا،

ہمارے پاس روپے کو بچانے کےلیے ذخائر ہی نہیں تھے، اللہ کاشکر ہے روپے کی قدر35فیصد تک گری، ڈالر 300،250روپے تک بھی ہوسکتا تھا،

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ ایل این جی گیس ،بجلی اورٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی، اور  4سال میں پہلی بار کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ختم ہوا ہے،

وزیراعظم نے بتایا کہ  گزشتہ چند ماہ میں ڈالر 4روپے سستا ہوگیا، اور ڈالر کی قدرمصنوعی طور پر کم نہیں کررہے،

انہیں یہ فکر تھی کہ پاکستان کی معیشت ٹھیک ہورہی ہے؛  کنٹینر پر اس لیےآئے کہ انہیں فکر تھی ان کی دکانیں بند ہورہی ہیں،ایف آئی اےسے ساری معلومات مل جاتی ہیں،

ہم نے ان سے پیسہ نکالنا ہے، سابق صدرمشرف نے نوازشریف اور زرداری کو این آر اودیا، سابق صدرمشرف نے اپنی کرسی بچانے کیلئے این آراودیا،

وزیراعظم  نے کہا کہ مجھے اپنی کرسی بچانے کی کوئی فکر نہیں،جب تک یہ مافیا ہے ملک ترقی نہیں کرسکتا، شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ حسن شریف8ارب روپے کے گھر میں رہتا ہے،

مریم نواز اور حسین شریف کےپاس پیسہ کہاں سے آیا؟  اسحاق ڈار کے بیٹے کیسے ارب پتی بن گئے؟

وزیراعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ مجھ سےپوچھا گیا بنی گالہ میں گھر کیسے خریدا، میں نے10ماہ میں 60دستاویزات فراہم کیں، ان کی دستاویزات جعلی نکلتی ہیں، ملک کےخلاف سازش کیلئے مولانافضل الرحمان ہی کافی ہے،

مدرسےکےبچوں کوجھوٹ بول کر اسلام آباد بلوایاگیا، تحریک انصاف نے ان کےخلاف کیسز نہیں بنائے،ان کو ڈیل یا چھوٹ دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی،میں کبھی ان کو چھوٹ دے کر غداری نہیں کروں گا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  نوجوان میری ٹیم بنیں ان سے مقابلہ کرکے دکھاوَں گا، نوازشریف کو جہازپرچڑھتے دیکھا تو ڈاکٹرزکی رپورٹ سامنے رکھی،میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا تھا نوازشریف کو بہت سی بیماریاں ہیں،

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوازشریف کسی بھی وقت فوت ہوسکتے ہیں، کیا مریض جہاز کو دیکھ کر ٹھیک ہوگیا؟

تحقیقات ہونی چاہئیں،ایسازبردست جہازتھا مریض اسے دیکھ کر ہی ٹھیک ہوگیا، ہم نے کمزورطبقے پراوپر اٹھانا ہے،

%d bloggers like this: