اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک اور گوگل انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی نگرانی پر شدید تشویش ہے،

انسانی حقوق کے نگران ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہاہے کہ

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی نگرانی پر شدید تشویش ہے، ٹیکنالوجی کمپنیاں بزنس ماڈل میں بنیادی تبدیلیاں کریں.

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ صارفین سروسز کی ادائیگی اپنے ڈیٹا کے ذریعے کرتے ہیں، کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل ثبوت ہے کہ ڈیٹا کس طرح صارفین کے خلاف استعمال ہوسکتا ہے.

انسانی حقوق کےادارے کی طرف سے مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومتیں نگرانی پر مبنی بزنس ماڈل کو ڈیٹا پروٹیکشن قوانین اور موثر ریگولیشن کے ذریعے بدلیں.

%d bloggers like this: