واٹس ایپ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا
واٹس ایپ اب کمپینین موڈ نامی فیچر جلد متعارف کرا دے گی جس کے ذریعے واٹس ایپ کے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر استعمال کرتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائس پر کھول سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین اپنے اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائسز پر کیو آر کوڈ اسکین کروا کر رابطے میں لا سکیں گے اور اس کے لیے
صارفین کو اپنی دوسری ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اسکرین پر موجود 3 نقطوں کو دبانا ہو گا۔ پھر “لِنک آ ڈیوائس” کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔
اس کے بعد صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر “لِنکڈ ڈیوائسز” کو ٹیپ کر کے دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ
کراچی: گاڑیاں بنانےوالی کمپنی ہنڈاکا عارضی طورپرپلانٹ بند کرنےکا اعلان
سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،محسن نقوی