مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بے نظیر بھٹو قتل کیس:پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کاحکم

پرویز مشرف کے آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں.میں واقع چار جائیدادیں ضبطگی حکم میں شامل ہیں

راولپنڈی:سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس  میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی  کی درخواستانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت   نے منظور کرلی ہے ۔

عدالت نمبر ایک  نے کے جج شوکت کمال ڈار نے فیصلہ سنا دیاہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے تحت سابق صدرپرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹس اور نام پر موجود وہیکلز کی بھی ضبطگی کا حکم دیا گیا ہے ۔

بے نظیر قتل کیس میں حتمی اور آخری چالان میں ایف آئی اے نے سابق صدر پرویزمشرف کو ملزم نامزد کیا تھا۔

عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی سابق صدر کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

سابق صدر کے علاوہ عدالت نے دو سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہو ئے پانچ ملزمان کو بری  بھی کیا تھا۔

ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کی عد م موجودگی میں ملزم کے بنک اکاؤنٹس اور پراپرٹی ضبطگی کی درخواست دے رکھی تھی

آزادی مارچ کے باعث سپیشل پبلک پراسیکوٹر خواجہ امتیازاحمد آج عدالت پیش نہ ہوسکے۔

پرویز مشرف کے آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں.میں واقع چار جائیدادیں ضبطگی حکم میں شامل ہیں

%d bloggers like this: