مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرتارپور راہداری: سدھوپاکستان آئینگے، باباگرونانک سےمنسوب یادگاری سکہ جاری

پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بےمثال کاوش،، بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر 50 روپے مالیت کا یاد گاری سکہ جاری۔

کرتارپور راہداری پر کام مکمل ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان نو، نومبر کو افتتاح کریں گے۔۔۔ سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔۔ نوجوت سدھو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ملی محبت اور مہمان نوازی کا لطف کبھی نہیں بھُلا پائیں گے۔ بابا گرونانک کے جنم دن پر حکومت نے 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کر دیا۔

پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بےمثال کاوش،، حکومت نے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر 50 روپے مالیت کا یاد گاری سکہ جاری کردیا۔ اس یادگاری سکے کے ایک جانب ننکانہ صاحب میں واقع گرودوارہ جنم استھان کا عکس ہے، تو دوسری طرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قومی نشان ہے۔

پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبے کا تعمیراتی کام سو فیصد مکمل کرلیا گیا ہے،،  فنشگ ورک اور افتتاح کی تیاریان جاری ہیں،، 9 نومبر کو سکھ یاتریوں کا دنیا کے سب سے بڑے گورودوارہ کرتارپور آمد کا راستہ کھل جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، پاکستان کی جانب سے ریکارڈ مدت میں وسیع و عریض رقبے پر کرتار پور راہداری کا تعمیراتی کام مکمل کیا  گیا ہے۔ نو نومبر کو منصوبہ کا افتتاح کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: