اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹراپیکل سائیکلون ’’کیار‘‘ کراچی سے سات سو تیس کلومیٹر دور

محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا ۔ اور شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد:بحیرہ عرب  میں ٹراپیکل سائیکلون ’’کیار‘‘ کراچی سے سات سو تیس کلومیٹر دور ہے۔ شہر میں موسم ابر آلود ہے اور  بوندا  باندی کا بھی امکان ہے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ سمندر میں طغیانی اور ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔لیکن پھر بھی شہریوں کی بڑی تعداد وہاں  پہنچ رہی ہے۔

طوفان کیار کراچی  کے جنوب سے 730کلومیٹر دور ہے ۔اس   کا رخ اب یمن کی جانب ہے۔ طوفان کے دوران سمندر میں230 سے250  کلومیٹر  کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  طوفان کے شدت اختیار کرنے  سے  کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں ہلکی بارش کا بھی  امکان ہے۔

گزشتہ دو روز سے تیز ہواوں کی وجہ  سے سمندر   میں اونچی لہریں بن رہی ہیں۔اور کراچی کی ساحلی پٹی  پر آبادیوں میں   پانی داخل ہوگیاہے۔ آج سے طاقتورترین طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

کراچی کے قریب سمندر میں طغیانی ہے  اور ساحل پر  دفعہ 144 نافذ ہے۔ لیکن اس کے باوجود  شہری تجسس میں سی ویو کے ساحل پر پہنچ رہے ہیں۔ کہتے ہیں  منظر سہانا ہے اور وہ اسے انجوائے کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا ۔ اور شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

%d bloggers like this: