مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کیلئے 8رکنی کمیٹی بنادی

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے پرویز خٹک کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کرچکی ہے ۔

پشاور:مولانافضل الرحمان کےآزادی مارچ کے باعث امن وامان کا جائزہ لینے کے لئےخیبرپختونخوا حکومت نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی،وزیربلدیات شہرام ترکئی،سیکرٹری داخلہ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ  شامل ہیں۔

کمیٹی اسلام آباد مارچ سے پیدا ہونے والی امن وامان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو مولانافضل الرحمان سے رابطہ کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی اس ضمن میں پرویز خٹک کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کرچکی ہے ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی میں پرویز خٹک کے علاوہ پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، اسد عمر ، اسد قیصر، چوہدری پرویز الہی  اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس میں چوہدری پرویز الہی نے بوجوہ شرکت نہیں کی ۔

حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی پیش کش بھی کی ہے جسے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مسترد کردیاہے۔

%d bloggers like this: