مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کم ٹرن آؤٹ کی صورت ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی ہوئی، بلاول نے فافن رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ کے 21 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک گھنٹے میں اوسطاً 33 ووٹ ڈالنے کی سست شرح ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں بے ضابگیوں پر فافن کی رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے فافن کی رپورٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی ہے ۔

فافن رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ میں کم ٹرن آؤٹ کی صورت میں ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی ہوئی، پی ایس 11 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی شرح کو سست ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لاڑکانہ کے 21 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک گھنٹے میں اوسطاً 33 ووٹ ڈالنے کی سست شرح ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو میرے نوٹس میں لائی گئی ہے،بلاول

فافن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ جن 21 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کی شرح سست رہی، ان میں سے 17 پولنگ اسٹیشن پر جی ڈی اے کا امیدوار کامیاب ہوا۔

%d bloggers like this: