مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی اہلیہ اور بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے ریفرنس میں تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

کراچی : پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں  کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے تفیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس میں مفرور ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

عدالت کی طرف سے کئے گئے  سوال پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مفرور ملزمان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

احتساب عدالت نے ریفرنس میں تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

%d bloggers like this: