اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10اکتوبر2019:ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ سے ڈیلی سویل کے نمائندگان اور نامہ نگاروں کے مراسلے

کوٹ ادو سے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بستی منہاں کوٹ ادو کا رہائشی غلام مصطفی نے پریس کلب میں بتایا کہ وہ غریب محنت کش ہے اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہے،غلام مصطفی نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو دوائی لینے گیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں تک بڑی مشکل سے رسائی ہوئی، جس پر ڈاکٹر نے اس کے چیک کرنے کے بعد ہسپتال سے کوئی دوائی نہ دی جبکہ انہیں ایک بڑی پرچی دوائیوں کو تھمادی جب وہ میڈیکل سٹور پر دوائی لینے گیا تو وہ بہت مہنگی تھی۔

غلام مصطفی نے بتایا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور اس عمر میں مزدوری کرکے بمشکل اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے جبکہ اس کے پاس دوائی کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بغیر دوائی لئے گھر واپس لوٹ آیا،غلام مصطفی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غریب مریضوں کو سہولیات مہیا کرکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فراہم کی جائیں تاکہ غریب مریض سرکاری علاج معالجہ سے مستفید ہوسکیں۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بیٹری کی لائٹ بیوی پر دینے سے خاوند کا ہمسائے کو گلہ دینے ہمسایہ بپھر گیا،میاں بیوی پر تشدد،بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا،کپڑے بھی پھاڑ دیے، راہگیروں کی مداخلت پر چھوڑ کر فرار،پولیس نے ہمسائے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ گورمانی شرقی کا یاسر رضوان چانڈیہ اپنی بیوی اور مہمانوں کے ساتھ لاثانی ہوٹل پر کھانا کھانے جا رہے تھے کہ راستہ میں ہمسائے راشد پتافی اس کی بیوی پر بیٹری کی لائٹ مارتا رہا،منع کرنے پر راشد پتافی طیش میں آگیا اور دونوں میاں بیوی پر تشدد کیا،اس کی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا،جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے،راہگیروں کی مداخلت پر اسے چھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس محمود کوٹ ادو نے یاسررضوان چانڈیہ کی مدعیت میں ہمسائے راشد پتافی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) نامعلوم شہری کا پرس قیمتی موبائل فون لے گئے،دوسری شادی کرنے کی رنجش سالوں نے بہنوئی کی دوسری بیوی پر وحشیانہ تشدد،بازو کی ہڈی توڑ دی،پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں چرس وشراب برآمد، تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تحصیل جتوئی کا رہائشی صادق جتوئی گزشتہ روز جتوئی سے دھوری اڈا اپنی کار نمبری9335ایم این پر اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چوک سرور شہید میں العمران سوئٹس شاپ سے مٹھائی لی جہاں پر اس کا پرس جس میں 25ہزار روپے نقدی سمیت دیگر ضروری کاغذات اور قیمتی موبائل فون بھول گیا جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع دایہ چوکھا شرقی کے رہائشی غلام قادر کورائی نے تسلیم بی بی سے دوسری شادی کی جس کا غلام قادر کے سالوں کو رنج تھا گزشتہ روز تسلیم بی بی گھر کے قریب کھیتوں سے گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسی اثناء میں وسیم چن اپنے دیگر ساتھیوں شریف چن،رفیق چن،ابوبکر چن مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور تسلیم بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کرکے فرار ہوگئے،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت بین الاضلاعی منشیات فروشوں محلہ حاجی آباد کے کامران مجید راجپوت اور پولیس سنانواں نے موضع ڈوگر کلاسرہ کے پنل گشکوری کو گرفتار کرکے دونوں سے 2کلو سے زائد چرس برآمد کرلیں،جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چک نمبر568ٹی ڈی اے منشیات فروش سردار علی آرائیں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

%d bloggers like this: