مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کے بہادر نوجوان کے لئےبعداز مرگ صدارتی ایوارڈ کا اعلان

میلسی کے محمد عثمان کو صدارتی ایوارڈ 23 مارچ 2020 کو ایوان صدر کی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

میلسی (طاہر عباس سہو)سرائیکی وسیب کے بہادر نوجوان کے لئےبعداز مرگ صدارتی ایوارڈ کا اعلان  کردیا گیاہے۔

صدرمملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے میلسی کے تھیلیسمیا  جیسے موذی بیماری میں مبتلا  بہادر نواجون محمد عثمان مرحوم  کوبچوں کے علاج میں خدمات سرانجام دینے پر صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیاہے۔

محمد عثمان کو صدارتی ایوارڈ 23 مارچ 2020 کو ایوان صدر کی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

25دسمبر 1995 کو میلسی کے نواحی قصبہ آرائیں واہن میں پیدا ہونے والا محمد عثمان بچپن سے ہی

تھیلیسیمیا کی موذی بیماری میں مبتلا تھا جو کہ چوبیس سال تک ہر روز زندگی کی جنگ لڑتا رہا اپنے علاج کیلیے خود محنت کی کارن پوپ اور پھولوں ریڑھی لگائی۔

محمد عثمان جہاں اپنی بیماری سے لڑ رہا تھا وہاں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا دیگر بچوں کیلیے تھیلیسیمیا سنٹر کے قیام کیلیے کوششاں  بھی رہا ۔

انہوں نے  دوستوں کے ساتھ ملکر میلسی میں ادارہ کے  قیام عمل میں لایا۔  8 مئی کو ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے محمد عثمان نے صدر مملکت کو پاکستان بھر کے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی مشکلات سے آگاہ بھی کیا تھا۔

31 مئی 2019 کو موت کی آغوش میں سو جانے والا  24 سالہ محمد عثمان تھیلیسیمیا کیلیے گراں قدر خدمات سرانجام دے گیا جس کا   اعتراف صدرمملکت پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے اپنے لفظوں میں کیا اور 23مارچ 2020 کو صدارتی ایواڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

محمد عثمان نے اپنی زندگی میں خود اس موذی بیماری سے لڑنے کے ساتھ بطور سماجی کارکن تھیلیسیمیا کے بچوں کو علاج کی سہولیات کےلئے  نئی  امنگوں کے بے شمار پودے لگا گیا۔

بہادر نوجوان محمد عثمان  نے دوستوں کے ساتھ ملکر میلسی کے 100 سے زائد تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاج کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے تھیلیسیمیا سنٹر بھی قائم کیا. جومحمد عثمان کی وفات کے بعد بھی کام کر رہا ہے۔

%d bloggers like this: