مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں ہوگا

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا۔  اجلاس میں پیش کرنے کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی ہے۔

پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا بلیک لسٹ میں جائے گا، اس ضمن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کا اہم  اجلاس 12 سے 15 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیر غور آئے گا۔  اجلاس میں پیش کرنے کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن پاکستان نے تیار کی ہے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد 13 اکتوبر کو پیرس روانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے ایک سال میں 219 مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس  فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔  8 سال میں صرف 13 ایس ٹی آرز جاری کی گئی تھیں۔

%d bloggers like this: