مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترک صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان آئینگے

ترک صدر اپنے دورے کے دوران  پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے ہوگئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

ترک صدر اپنے دورے کے دوران  پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: