مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ: بی این پی کے رہنما پر فائرنگ،شدیدزخمی

کوئٹہ :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی کے رہنما ملک محمود یار شاہوانی کو زخمی کردیاہے ۔

انہیں شدید زخمی حالت میں  فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بلوچستان نیشنل ہارٹی کے رہنماءمحمود یار شا ہوانی کی گاڑی پر آج شام کو کوئٹہ سریاب کے علاقے کلی کمالو میں اس وقت فائرنگ  کی گئی  جب وہ شہر  سے گھر کی جانب جا رہے  تھے –

فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پرسول ہسپتال منتقل منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت تشویشناک بتائی ہے –

محمود یار بلوچستان نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کے بڑے بھائی بھی ہیں –
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی –

%d bloggers like this: