مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نمرتا کی ہلاکت: جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس اقبال حسین میتلو  میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت کے معاملے پرانکوائری کر رہے ہیں۔

لاڑکانہ : آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ  نمرتا کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔ وائس چانسلر جامعہ بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی اور نمرتا کی روم میٹس سمیت 24 سے افراد کمیشن کے روبروپیش ہوئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس اقبال حسین میتلو  میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت کے معاملے پرانکوائری کر رہے ہیں۔

وائس چانسلر جامعہ بے نظیر پروفیسر انیلا عطاالرحمان سمیت چوبیس افراد آج کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ نمرتا کی روم میٹس شمونا، گیتا اور سائیڈ روم میٹ ساکشی سمیت متعدد کلاس فیلیوز بھی عدالت پہنچیں ۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے نمرتا کے لواحقین کو بھی سمن جاری کیا گیا تھا تاہم ان میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا ۔ کمیشن نے کیس سے متعلق 4 اکتوبر کو بیان حلفی جمع کروانے کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے اشتہارات بھی شائع کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شہری نمرتا کی ہلاکت کے معاملے پر کمیشن کو کوئی آگائی دینا چاہے تو کل تک کمیشن کے سامنے پیش ہوسکتا ہے۔

%d bloggers like this: