ستمبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور عمان کے درمیان ہاکی میچ برابر

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں چار چار گول کے ساتھ برابر رہیں۔پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

لاہور: پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیمیں آج دوسرے میچ میں مدمقابل ہوئیں مگر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کہ چار چار گول سے برابر رہا۔

پاکستان اور عمان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کے امجد خاں کی طرف سے پہلا گول کیا گیا جبکہ عمان کی طرف سے پہلا گول راشد سلیم نے کیا ۔

عمان کے کھلاڑی راشد سلیم نے مجموعی طور پر دو گول کیے،پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی۔

میچ کے سیکنڈ ہاف کے شروع میں عدیل لطیف نے تیسرا گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی مگر یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی ۔عمان کے ٹیم نے مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں چار چار گول کے ساتھ برابر رہیں۔پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

About The Author