اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹ بال چیمپیئنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

فٹ بال چیمپیئنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔مانچسٹر سٹی،یووانٹس اور بائرن نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

فٹ بال چیمپیئنز لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔مانچسٹر سٹی،یووانٹس اور بائرن نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلوں میں مانچسٹر سٹی نے ڈینامو زیگریب فٹ بال کلب کو دو صفر سے شکست دے دی۔

مانچسٹر سٹی کی جانب سے رحیم اسٹرلنگ نے چھیاسٹویں منٹ میں پہلا گول داغا۔

فیل فوڈن نے ایکسٹرا ٹائم میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔

دوسرے میچ میں یووانٹس نے بائر فٹ بال کو تین صفر سے ہرا دیا۔ یووانٹس کی جانب سے گونزیلو نے سترویں منٹ میں پہلا گول کیا۔

فیڈریکو نے اکسٹھویں منٹ میں دوسرا اور کرسٹیانو رونالڈو نے اٹھاسیویں منٹ میں یووانٹس کی طرف سے تیسرا گول داغا۔

تیسرے میچ میں بائرن نے ٹوٹنہم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔

%d bloggers like this: