مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسئلہ کشمیر پر کامریڈز کی توجہ چاہتا ہوں ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے لکھا کہ سوشلسٹ انٹرنیشنل سے وابستہ سیاسی جماعتیں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کریں،کشمیریوں کی جدوجہد دراصل جاگیردار ڈوگروں کے خلاف مزاحمت سے شروع ہوئی،۔

اسلام آباد :چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سوشل ڈیموکریٹک تنظیم سوشلسٹ انٹرنیشنل کو مسئلہ کشمیر پر خط لکھا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے کہا ہے کہ 68 برس سے قائم سوشلسٹ انٹرنیشنل کی 147 سے زائد دنیا کے مختلف ممالک کی سیاسی جماعتیں رکن ہیں،میں جنوبی ایشیا کی ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کی حیثیت میں مسئلہ کشمیر پر کامریڈز کی توجہ چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ سوشلسٹ انٹرنیشنل سے وابستہ سیاسی جماعتیں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کریں،کشمیریوں کی جدوجہد دراصل جاگیردار ڈوگروں کے خلاف مزاحمت سے شروع ہوئی،۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نو لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، پچاس دن سے زائد ہوچکے، کشمیری کرفیو کی وجہ سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،مجھے یقین ہے کہ سوشلسٹ انٹرنیشنل کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرکے اپنے اقدار کو برقرار رکھے گی۔

%d bloggers like this: