اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاحت کا عالمی دن کل 27 ستمبر کو منا یا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن کل 27 ستمبر کو منا یا جائے گا،اس دن کومنانے کا مقصد سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، اثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، سیاحوں کے لئے جدید سہولیات پیدا کرنے سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کے قدرتی مناظر میں ساحل سمند ر سے لے کر آسمان کو چھوتی برف پوش چوٹیاں، خوبصورت آبشاریں، چشمے و جھرنے، سرسبز گھنے جنگلات، وادیاں، جھیلیں اور صحرا شامل ہیں۔

جغرافیائی طور پر دنیا کے اہم ترین ملک پاکستان میں قدیم مذہبی مقامات ،بدھ مت کی تاریخی نشانیاں، ٹیکسلا اور گندھارا کی قدیم تہذیبوں کے کھنڈرات بھی موجود ہیں۔

پاکستان کا سوئٹرز لینڈ کہلانے والی وادی سوات کے علاوہ رومان پرور وادی کاغان، گلیات،وادی کیلاش، وادی ہنزہ،شنگر یلا ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔

حکومت کو ملک میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ دیگر اقدامات کرنا ہوں گے۔

سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا تاہے،

%d bloggers like this: