اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم

پیرا کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کی فیس جنوری 2017 تک منجمند کر دی ہے۔

نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم سامنے آیاہے۔


پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام اسکولوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔


پیرا نے پرائیویٹ اسکولوں کی  فیسوں کا دوبارہ تعین کرنے کا فیصلہ کیاہے۔


ہر گریڈ کی علیحدہ علیحدہ فیس کی تفصیلات 29 ستمبر تک جمع کرانے کا حکم  دیا گیاہے۔


پیرا کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کی فیس جنوری 2017 تک منجمند کر دی ہے۔

اب عدالتی احکامات کی روشنی میں فیسیوں کا ازسرنو دوبارہ تعین کریں گے،جب تک فیسوں کا ازسرنو تعین نہیں ہوتا جنوری 2017 کی فیس لاگو رہے گی۔


پیر اکی طرف سے کہا گیاہے کہ فیسوں کے تعین اور والدین کی جانب سے تاخیر سے فیس جمع کرانے پر کوئی ادارہ بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔

%d bloggers like this: