اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہی بارے مظاہرے

پاکستان میں  اسلام آباد ،کراچی، لاہور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں افراد بشمول ، جرمنی ،فرانس طلبہ تنظیمیں اور سٹیزن کلبز  پریس کلبوں کے باہر ٹھیک تین بجے  جمع ہونا شروع ہوگئے۔

پاکستان سمیت آج دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہی کے حوالے سے مظاہرے ہورہے ہیں۔

پاکستان میں  اسلام آباد ،کراچی، لاہور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں افراد بشمول ، جرمنی ،فرانس طلبہ تنظیمیں اور سٹیزن کلبز  پریس کلبوں کے باہر ٹھیک تین بجے  جمع ہونا شروع ہوگئے۔

جرمنی کے شہر برلن اور ہیمبرنگ میں لاکھوں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہوئی  جنہوں نے ہاتھوں میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بینرز، کتبے اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔

شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب سے ڈی چوک اسلام آباد تک پُرامن مارچ بھی کیا۔

اسی طرح لاہور پریس کلب کے باہر بھی شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین میں خواتین کی اچھی خاص تعداد موجود تھی جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کے لئے پلے کارڈز بھی اٹھار کھے تھے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے والے سر فہرست 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

صنعتوں  سے گرین ہاؤس (زہریلے)  گیسوں کا اخراج، جنگلات کی کٹائی، گاڑیوں سے نکلتا ہوا دھواں، کوئلہ سے بنائی جانے والی بجلی وغیرہ موسمی تبدیلی اور اس کے اثرات کے چند اہم اسباب ہیں۔

پاکستان میں جنگلات کی کٹائی، بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی دھواں انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ موسمی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان میں سمندر کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس سے زمین کی تیزی سے کٹاؤ ہورہی ہے۔

%d bloggers like this: