اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

واضح رہے کہ شیرمحمد عباس ستانکزئی کا یہ اہم بیان صدر ٹرمپ کا جانب سے مذاکرت منسوخ کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

افغان طالبان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان شیر محمد عباس ستانکزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں کیونکہ مذاکرات ہی افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ ہیں۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا ہے، امریکہ نے ہزاروں طالبان کو ہلاک کیا ہے، اگر کسی ایک امریکی فوجی کی بھی ہلاکت ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایسا ردعمل ظاہر کریں۔

افغان ترجمان شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ ابھی دونوں طرف سے کوئی جنگ بندی نہیں کی گئی، مذاکرت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرا فریق بھی مذاکرات سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا۔

انہوں نے کہا اگر معاہدے پر دستخط ہو جاتے تو طالبان اور غیر ملکی فوجیوں کے مابین جنگ بندی عمل میں آ چکی ہوتی۔

بی بی سی سے بات چیت میں شیر محمد عباس ستانکزئی نےیہ تصدیق بھی کی کہ مذاکرات میں مدد حاصل کرنے کے لیے طالبان نے روس اور چین دونوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ شیرمحمد عباس ستانکزئی کا یہ اہم بیان صدر ٹرمپ کا جانب سے مذاکرت منسوخ کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

%d bloggers like this: