مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کا صارفین کے مقام کا تعین کرنے والے کنٹرولزمتعارف کرانے کا اعلان

فیس بک کی ایک پوسٹ کے مطابق صارفین کا سراغ لگانے والے کنٹرولز متعارف کرانے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کی مجموعی کارکردگی اچھی ہو جائیگی۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بُک کے حوالے سے اینڈرائیڈ 10 اور آئی او ایس 13 کے صارفین محتاط رہیں کیونکہ فیس بک اِن دونوں موبائل فون سیٹس کے ساتھ مقام کا سراغ لگانے والے کنٹرولز بھی متعارف کرانے جارہا ہے۔

فیس بک کی ایک پوسٹ کے مطابق صارفین کا سراغ لگانے والے کنٹرولز متعارف کرانے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ  کی مجموعی کارکردگی اچھی ہو جائیگی۔

ایک پوسٹ میں فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے مقام کا تعین کرنے  والے کنٹرولز کے متعارف ہونے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مختلف فیچرز کی کارکردگی اچھی ہوجائیگی۔

فیس بک کے مطابق  نئے کنٹرول کے متعارف کرانے کے بعد موبائل فون کی مختلف ایپس بند ہونے کے باوجود صارفین کے مقام کا سراغ لگایا جاسکے گا اور انہیں مخلتف الرٹس  بھی ملتے رہیں گے۔

اینڈرائیڈ 10 کے صارفین مقام کے سراغ کے لیے ایپ کا انتخاب کرینگے جن سے ان کی لوکیشن کے بارے میں پتہ چلایا جاسکے گا جبکہ آئی او ایس  13 کے صارفین صرف ایک بار جگہ کے بارے میں  معلومات دینے کے پابند ہونگے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر صارفین  مقام کا تعین کرنے والی ان ایپس کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ان کے موبائل سیٹس وہ نتیجہ دیں گے جس کی وہ صلاحیت رکھتے ہیں اور صارفین مختلف اشتہارات بھی نہیں دیکھ پائینگے۔

فیس بک مقام کا تعین کرنے والی سیٹنگ کے  بارے میں الرٹس بھی بھیجتا رہے گا۔ صارفین اپنا سارا ذاتی ڈیٹا  فیس بک سے شیٔر کرنے سے پہلے سو بار سوچیں  اور پھر مقام کے تعین والی  ایپس اور آپشن  کا انتخاب کریں۔

%d bloggers like this: