اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاق صوبوں کا حق کھا رہا ہے،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ سندھ کسی کٹھ پتلی وزیراعظم کو برداشت نہیں کرتا ویسے ہی سندھ کٹھ پتلی وزیر اعلی کو بھی برداشت نہیں کرے گا، جمہوریت آج پھر خطرے میں ہے عوام نے کل بھی اسے بچایا عوام آج بھی اسے بچائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ وفاق صوبوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے، صوبوں کا حق کھا رہا ہے،سندھ کی گیس رائلٹی پروفاق نا انصافی کر رہاہے۔

لاڑکانہ میں  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ،عوام دشمن قوتوں کو قائدعوام کے کارنامے برداشت نہ ہوسکے، بھٹو کو جیل میں ڈال دیاگیا لیکن وہ اصولوں پر قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ یپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری اور ملک کو متفقہ آئین دیاہے،عوام دشمن قوتوں کو قائد عوامی کارنامے برداشت نہ ہوسکے ،بے نظیر بھٹو نے بھی ملک کے لئے جان دے دی ، بی بی کے والدکو شہیدا ور بی بی کو سکھر جیل میں ڈالا گیا،2بھائی شہید کیے گئے،بے نظیر بھٹو عوام کی امید ،غریب کی آواز تھیں۔شہید بے نظیر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی رہیں ،

بلاول نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے عوام اور صوبوں کو اختیار دلوایا، پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے ،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی وفاق خطرے میں ہے ،غیر جمہوری قوتوں کو 1973کا آئین برداشت نہیں ہوتا،آئین کے مطابق صوبے اپنے وسائل کا حق رکھتے ہیں ،پنجاب کو 200ارب سےز یادہ اور کے پی کو 20ارب سے زیادہ نقصان ہواہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ  پہلے سندھ کے 3اسپتال زبردستی چھینتےہیں پھر پیسہ نہ دےسکنے پرواپس کردیتےہیں، یہ سندھ کا دار الحکومت الگ کرنا چاہتے ہیں ،ہمیں غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ اور وفاق کو بچانا پڑے گا۔ جو کراچی کے تین اسپتال نہیں چلا سکتے تھے ،کے فور  کے لیے  پیسہ کیسے دینگے؟

بلاول بھٹو نے کہابینظیر بھٹو نے30سال تک جدوجہد کی،آمروں سےبھی ٹکرائیں ، آصف زرداری نےاٹھارویں ترمیم سے بھٹو کا آئین بچایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  اورایم کیو ایم کاکٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،خبردارکرتےہیں غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے وفاق کو نقصان ہوسکتاہے ۔

چئیرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو کا کہنا تھامیں  نےپہلے بھی کہا تھا جتنا ظلم کرنا ہے کر لو جسے گرفتار کرنا ہے کر لو ہم اپنے اصولی موقف پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔ یہ ہماری حکومت اور ممبران کو توڑنے کی گزشتہ ایک سال سے کوشش کررہے ہیں لیکن آج تک ناکام ہیں خواتین تک انکے نشانے پر ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ میں نے بتیاں گل کردی ہیں جس نے جانا ہے جائو جو بی بی کا ساتھ چھوڑنا چاہتا ہے شہیدوں سے غداری کرنا چاہتا ہے بے شک کر لے پھر آپ کو سندھ کی عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہاہم سلیکٹرز کی وجہ سے حکومت نہیں بناتے عوام کے مینڈیٹ اور اپنی محنت سے بناتے ہیں۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہا جس نے سندھ میں کٹھ پتلی حکومت بنانا ہے اس کے لے ایک ہی پیغام ہے سندھ کے وزیر اعلی کے لیے صرف مراد علی شاہ ہی امیدوار ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا قبضہ کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں 18ویں ترمیم ختم کرنے والوں کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کسی کٹھ پتلی وزیراعظم کو برداشت نہیں کرتا ویسے ہی سندھ کٹھ پتلی وزیر اعلی کو بھی برداشت نہیں کرے گا، جمہوریت آج پھر خطرے میں ہے عوام نے کل بھی اسے بچایا عوام آج بھی اسے بچائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انڈین ائرفورس کے پائیلٹ کا انٹرویو تو سلیکٹڈ میڈیا پر چل سکتا ہے مگر صدر زرداری کا انٹرویو نہیں چل سکتا ہر چینل کنٹرولڈ ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے سوال اٹھا یا کہ  جے آئی ٹی میں ایجنسیز کو کیوں بٹھا دیتے ہو، سندھ کا کیس پنڈی میں کیوں چلاتے ہو ؟ بغیر سزا جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ  کیا یہ کوئی اتفاق ہے کہ ساری سیاسی قیادت جیل میں ہے اب تو چیف جسٹس بھی بول رہے ہیں کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔

بلاول نے کہا عام آدمی کیلئے ٹیکسز کا بحران ہے اور امیروں کے لیے اربوں کا بیل آئوٹ پیکج ہے ،صدر زرداری کے دور میں مہنگائی کا مقابلہ کیا صدر زرداری نے فوجیوں کی تنخواہوں  میں 175 فیصد اضافہ کیا۔

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا  آج پیپلزپارٹی کی تیسری نسل گڑھی خدا بخش بھٹو میں کھڑے ہو کر عوام کو پکار رہی ہے ،صوبے کے وسائل پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کے حقوق خطرے میں ہیں ۔

بلاول نے کہا لاڑکانہ والو پہلا امتحان آپکا ہے پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب آرہے ہیں ،گھوٹکی کی طرح لاڑکانہ میں بھی مخالفین کو شکست دے کر تیر کو جتوائیں گے ۔ میں نے ایک ایسا امیدوار لاڑکانہ کیلئے چنا ہے جو عوام کے مسائل حل کرے گا۔ جمیل سومرو کو لاڑکانہ پر پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار نامزد کردیاہے۔

%d bloggers like this: