نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1٫80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردئیے

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربااضافہ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1٫80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردئیے

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 46.65 فیصد پہنچ گئی

ایک ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

ٹماٹر 41 روپے 85 پیسے فی کلو مزید مہنگاہوکرسنچری مکمل کرگیا

ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا ادارہ شماریات

ملک میں آٹے کا تھیلا اوسطا 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا ادارہ شماریات

کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن، چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا

مٹن 13 روپے 78 پیسے اوردال ماش ساڑھے چھ روپے فی کلومہنگی ہوئی ادارہ شماریات

بیف 6 روپے 31 پیسے فی کلو اڑھائی کلو گھی کا ٹن 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات

چینی، دہی دودھ، چاول بھی مہنگے ہوئے ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی

چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو، سرخ مرچ پیکٹ 5 روپے سستا ہوا، ادارہ شماریات

لہسن 4 روپے 59 پیسے ، دال چنا 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، ادارہ شماریات

دال مونگ، دال مسور، انڈے اور پیاز بھی سستے ہوئے ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، ادارہ شماریات

About The Author