مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دارالافتاء جامعہ اسلام آباد اور شرعی بورڈ پاکستان کا صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان

سال1444ھ بمطابق 2023ء کے رمضان المبارک میں صدقہ فطر فی کس 300 روپے ہے

دارالافتاء جامعہ اسلام آباد اور شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان کر دیا

سال1444ھ بمطابق 2023ء کے رمضان المبارک میں صدقہ فطر فی کس 300 روپے ہے: ڈاکٹر ظفراقبال جلالی کے مطابق

گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس ادا کرنا ہو گا

جو کے حساب سے 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے

امسال ایک روزہ کا فدیہ گندم کے تناسب سے 300 روپے جبکہ 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے ہو گا

جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجور کے مطابق 48 ہزار، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقیٰ کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہو گا۔

صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے۔

%d bloggers like this: