دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے جھلسا دینے والے موسم میں ٹینس کا میدان سج گیا

جونئیر ٹینس چمپئن شپ میں بچوں کا بہترین کھیل ،،، کہتے ہیں گرمی سے فرق ضرور پڑتا ہے ،

لاہور کے جھلسا دینے والے موسم میں ٹینس کا میدان سج گیا

جونئیر ٹینس چمپئن شپ میں بچوں کا بہترین کھیل ،،، کہتے ہیں گرمی سے فرق ضرور پڑتا ہے ،،، لیکن ٹینس میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں

کھیل کوئی بھی ہو ،،، چوالیس سے پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ میں کھیلنا ،،، آسان نہیں

باغ جناح میں ہونیوالی جونئیر ٹینس چمپئن شپ نے گرم موسم کو پس پشت رکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا

نوجوان کھلاڑیوں نے کمال کا بیک ہینڈ ،،، وولی ،،، لوپ اور فار ہینڈ مار کر ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی سرتوڑ کوشش کی

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں کھیلنا مشکل ضرور ہے ،، لیکن ،، نمبر ون بننے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے
بلال عاصم ،،، ٹینس پلئیر ،،، "موسم تو گرم ہے اور مشکل بھی ہوتی ہے کافی پسینہ آتا ہے ،،، کوچز نے کافی محنت کروائی تبھہ ہم لوگ یہاں تک پہنچے ہیں”

منتظم اور کوچ راشد ملک کے مطابق بڑا کھلاڑی بننے کے لیے ہر قسم کے موسم میں کھیلنا کا عادی ہونا ضروری ہے
راشد ملک ،، منتظم / کوچ ،،، "ہم تھائی لینڈ میں پانچ پانچ سیٹ شدید گرم اور حبس والے

موسم میں کھیلتے رہے ہیں ،، ہم میچز ساڑھے چار بجے شروع کررہے ہیں جو رات تک جاتے ہیں ،، گرم موسم کچھ نہیں ہوتا آپ کو ٹرین ہونا پڑتا ہے”

جونئیر نیشنل ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں بلال عاصم نے مہاتیر کو دو صفر سے زیر کرکے انڈر ایٹین ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انڈر ٹویلو میں محمد شایان کامیاب رہے

About The Author