نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،ہم نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر یہ اضافہ کیوں ہوا یہ غور طلب سوال ہے ۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی۔

حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی اس لیے ہوئی کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ چھوڑ کرگئی،پیپلزپارٹی کےپہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصدتھی،مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے 13ماہ میں منہگائی8.3 فیصد تھی ۔

کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی مدد سے ہم ایک ارب دو کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے سے بچ گئے ہیں۔ کارکے کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیےہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں32فیصد کمی آئی ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں 137فیصداضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کے باعث بجلی کا نظام مفلوج ہوکررہ گیا تھا،رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی ہے ۔ گردشی قرضے450ارب سے بڑھ کر1200ارب روپے ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،ہم نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

About The Author