مئی 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک بحریہ  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

اسلام آباد: پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیاہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایاہے۔

ترجمان پاک بحریہ  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیرالبحر نے میزائل تجربے کو کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

%d bloggers like this: