نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے

ان کے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں

دل موہ لینے والی آواز،، دل کش اداوں اور شخصیت کی مالک

دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والی ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے

ان کے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں،، پاکستانی کی لیجنڈ ساز و آواز اور شاعری کے حسین سنگم کے ساتھ اگر مدھر اور میٹھی آواز مل جائے تو ایک نغمہ مکمل ہوتا ہے

یہ آواز میڈم نورجہاں کی ہو تو گیت امر ہوجاتا ہے

گائے گی دنیا گیت میرے

اکیس ستمبر انیس سو چھبیس کو قصور میں جنم لینے والی سروں کی ملکہ الفاظ کی دائیگی اور اتار چڑھاو میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھی

ملکہ ترنم نے گلوکاری کے ساتھ درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے

عظیم گلوکارہ نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں اپنے ملی نغموں سے سرحد پر لڑنے والے جوانوں اور قوم میں نیا جوش بھر دیا

سر،، لے اور تال کے اتار چڑھاؤ سے واقف ،، ترنم کی ملکہ کے گائے ہوئے گانے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے

فیلم ہیر رانحجھا کے گانے

موسیقی کی دنیا میں شاید ہی کبھی کانوں میں رس گھولنے والی جادوئی آواز کی مالکہ میڈم نور جہاں کا خلا پر ہو سکے،، ترنم کی یہ دیوی ،،، تئیس دسمبر دو ہزار کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں

About The Author