مئی 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے کھاد کی اسمگلنگ روکنےکےلیےپنجاب اور بلوچستان بارڈرز پرچیک پوسٹیں قائم کردیں

ایک چیک پوسٹ کموں شہید پنجاب بارڈر اور دوسری جیکب آباد بلوچستان بارڈر پر قائم کی گئی ہے

سندھ حکومت نےیوریا کھاد کی اسمگلنگ روکنےکےلیےپنجاب اور بلوچستان بارڈرز پر دو چیک پوسٹیں قائم کردیں.

ٰایک چیک پوسٹ کموں شہید پنجاب بارڈر اور دوسری جیکب آباد بلوچستان بارڈر پر قائم کی گئی ہے,منظور وسان

مشیر زراعت منظور وسان نے کراچی ناردرن بائی پاس پر بھی محکمہ زراعت کو چیک پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی

بارڈرز پر تمام صوبوں کو جانے والے ٹارلرز اور ٹرکوں کو چیک کیا جائیگا,منظور وسان

لاڑکانہ,بدین,سکھر,میرپورخاص سمیت13شہروں میں یوریا کھاد ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کرنے والوں پر 25 ایف آئی آرز اور 8 لاکھ روپےسےزائدجرمانہ کیا گیا, منظور وسان

پکڑی گئی ایک لاکھ 34300 یوریا کھادکی بوریاں کاشتکاروں کو سرکاری قیمت پر دی گئی, مشیر زراعت

کاشتکاروں کو سرکاری قیمت پر یوریا کھاد نہ دینے والے ڈیلروں کی دکانیں اور گودام سیل کیے جائیں, منظور وسان کی ڈی جی زراعت کو ہدایت

%d bloggers like this: