نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟فواد چودھری

حق اور فیک نیوز پر جرمانےکی شقوں کے علاوہ ہرشق میں تبدیلی منظور ہے۔

فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عمل کیلئے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے

حق اور فیک نیوز پر جرمانےکی شقوں کے علاوہ ہرشق میں تبدیلی منظور ہے۔

ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ کا تحفظ نہیں غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔‏

فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے

فواد چودھری نے اس ردعمل کا اظہار مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے ایک اشتہار پر دیا ۔

یہ اشتہار آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن،کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ایسوی ایشن آف الیٹرونک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔جس میں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کو میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے مستردکرنے کا اعلان کیا گیا ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس ردعمل کا اظہار مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے ایک اشتہار پر دیا

جس میں حکومت کے مجوزہ میڈیا اتھارٹی بل کو میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے نامنظور کرنے کا اعلان کیا گیا ۔۔

یہ اشتہار آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن،

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ایسوی ایشن آف الیٹرونک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹرز کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

About The Author