اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 74 افراد جاں بحق

ملک بھرمیں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 713 ہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 713 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 373 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 ہو گئی۔

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 55 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 230، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 54 ہزار 606، پنجاب میں تین لاکھ 76 ہزار 252، اسلام آباد میں 95 ہزار 196، بلوچستان

میں 31 ہزار 726، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 111 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 529، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 714، اسلام آباد 839، گلگت بلتستان 169، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر

میں 672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: