دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکارہ میشا شفیع کی ضلع کچہری طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے بارہ جون کو طلب کرلیا

لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی ضلع کچہری طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے بارہ جون کو طلب کرلیا

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواستگزار نے موقف اپنا رکھا ہے کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر میڈیا شفیع سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا۔

ضلع کچہری نے ایف آئی اے کے مقدمے میں طلب کر رکھا ہے۔

میشا شفیع کے مطابق خاوند اور بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کا مکمل احترام کرتی ہیں۔

کورونا کی صورتحال کے باعث ویڈیو لنک پر پیش ہونے کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت طلبی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے ۔

About The Author