مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے اقدام پر نظر ثانی

چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی

لاہور

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے اقدام پر نظر ثانی کی اپیل دائر کردی

 چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی

پنجاب حکومت کی نظرثانی کی اپیل میں سپریم کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے کو نظر ثانی اپیل کا حصہ بنایا ہے

 پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ سے 25 مارچ کے فیصلے نظرثانی کی استدعا کی ہے

 پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بھی فریق بنایا ہے

 سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سیکشن 4 کو کالعدم قرار دیا، نظرثانی کی اپیل میں موقف

 2013 کی حلقہ بندیاں متروک ہو چکیں، پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں، موقف

صرف چند ماہ کیلئے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے اربوں روپے کا ضیاع ہوگا، پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں موقف

عدالت عظمیٰ 25 مارچ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے، پنجاب حکومت کی استدعا

 سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو دانیال عزیز کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا تھا

%d bloggers like this: