نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی،

ہماری حکومت کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے،

تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے،

پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کا تعین کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں،

پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جا رہی ہے،

پنجاب حکومت 2 برس میں متعدد سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کرچکی ہے،

بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کا م شروع کر رہے ہیں،

جنوبی پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ، کارڈیالوجی اور جنرل ہسپتال بنا رہے ہیں۔

About The Author