اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں طویل عرصے تک کچہری کی چکر لگانے اور منی لانڈرنگ کے کیسز بھگتنے والی ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر شوبز کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ایان علی نے اپنے فالورز کو بتایا کہ ان کے سات گانے بہت جلد ریلیز ہوں گے۔
گلوکارہ و ماڈل ایان علی نے لکھا کہ تقریباََ پانچ سال بعد وہ اپنے گانے ریلیز کرنے جا رہی ہیں ایک ہفتے کے اندر نشر کردیے جائیں گے۔ ماڈل نے لکھا کہ گانے نہایت شاندار ہیں تاکہ آپ ان سے لطف اندوز ہوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ایان علی نے لکھا کہ وہ پانچ سال بعد نئے گانے جاری کر رہی ہیں، امید ہے مداحوں کو پسند آئیں گے۔
ماڈل ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں ان کے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔
ایان علی نے گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے گانوں کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے گانوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ پر گانے ریلیز کریں گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں ایان علی کی وجہ شہرت ماڈلنگ کی بجائے منی لانڈرنگ کیس تھا اور2015 میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،