مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایان علی کی سات گانوں کے ساتھ شوبز میں واپسی

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں طویل عرصے تک کچہری کی چکر لگانے اور منی لانڈرنگ کے کیسز بھگتنے والی ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر شوبز کی  سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ایان علی نے اپنے فالورز کو بتایا کہ ان کے سات گانے بہت جلد ریلیز ہوں گے۔

گلوکارہ و ماڈل ایان علی نے لکھا کہ تقریباََ پانچ سال بعد وہ اپنے گانے ریلیز کرنے جا رہی ہیں ایک ہفتے کے اندر نشر کردیے جائیں گے۔ ماڈل نے لکھا کہ گانے نہایت شاندار ہیں تاکہ آپ ان سے لطف اندوز ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ایان علی نے لکھا کہ وہ پانچ سال بعد نئے گانے جاری کر رہی ہیں، امید ہے مداحوں کو پسند آئیں گے۔

ماڈل ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں ان کے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔

ایان علی نے گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے گانوں کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے گانوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ پر گانے ریلیز کریں گی۔

خیال رہے کہ ماضی میں ایان علی کی وجہ شہرت ماڈلنگ کی بجائے منی لانڈرنگ کیس تھا اور2015 میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: