نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح

قونصلر ہال کے باہر خصوصی"انتظار گاہ"بنائ گئ ہے تاکہ سائلین یہاں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکریٹری معظم آحمد خان ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے

اس نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویزات کی تصدیق کے لئے آنے والوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے

قونصلر ہال کے باہر خصوصی”انتظار گاہ”بنائ گئ ہے تاکہ سائلین یہاں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں

قونصلر سیکشن میں تشریف لانے والے افراد کی روزافزوں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر
اس نئ بلڈنگ میں ٹوکن جاری کرنے والی ایک نئ مشین کی تنصیب کر دی گئ ہے تاکہ سائلین کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے اور انہیں مطلوبہ سہولت بغیر وقت ضائع کئے میسر آ سکے۔

قونصلر سیکشن کے باہر معذور افراد کیلئے خصوصی "ویل چیئر ریمپ "بنایا گیا ہے

عوام الناس کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران پوری تندہی اور خلوص نیت کے ساتھ، اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

میں سیکریٹری خارجہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

About The Author