مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شوکت یوسفزئی پنجاب سے آنے والے آٹے کے بارے میں اپنے بیان سے مکر گئے

وزیر اطلاعات کے مطابق لوکل آٹے کی ڈیمانڈ بھی نہیں بڑھی۔۔پھر مارکیٹ میں مصنوعی قلت کیوں بنائی گئی۔۔آج ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہے،

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی پنجاب سے آنے والے آٹے کے بارے میں اپنے بیان سے مکر گئے۔۔ کہتے ہیں پنجاب کے اٹے کو نہیں فائن اٹے کو مضر صحت کہا۔۔اگر میں کہوں کے فائن آٹا ٹھیک نہیں تو مذاق بن جاتا ہے ۔۔ڈاکٹرز کہے تو سب مان جاتے ہیں۔

پشاورمیں میں پریس بریفنگ کے دوران شوکت یوسفزئی اٹے کے حوالے سے پوچھے گئے صحافیوں کے سوالات پر ناراض ہوگئے۔۔ کہنے لگے کبھی یہ نہیں کہا کے پنجاب کا آٹا نہ کھا ئیں۔۔ہمارے ہاں لال آٹا مل رہا ہے جس کی قیمت کنٹرول میں رہتی ہے۔۔

ڈاکٹرز بھی یہی کہتے ہیں فائن آٹا صحت کے لئے مفید نہیں۔۔لیکن یہی بات میں نے کی تو مذاق بنایا گیا۔۔ وزیر اطلاعات کے مطابق لوکل آٹے کی ڈیمانڈ بھی نہیں بڑھی۔۔پھر مارکیٹ میں مصنوعی قلت کیوں بنائی گئی۔۔آج ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہے، جسکے بعد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کمیٹیاں بناکر کاروائی کریں گے۔

%d bloggers like this: