اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف نیب کیس اسلام آباد منتقل

احتساب عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز سمیت 3 ملزمان کو طلب کرلیا

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف ناروال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ گوجرانوالہ سے اسلام آباد منتقل۔چیئرمین نیب نے سیکشن 16 اے کے تحت مقدمہ احتساب عدالت بھیج دیا۔

نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کا ریکارڈ گوجرانوالہ کی عدالت سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل۔احتساب عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز سمیت 3 ملزمان کو طلب کرلیا،

اختر نواز، سرفراز رسول اور محمد احمد آئندہ ماہ طلب۔نیب نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال سے بھی تفتیش کررہا ہے۔

نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس ایف آئی اے سے نیب منتقل ہوا تھا۔

About The Author