مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کو ایف اےٹی ایف کا 150سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول

کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں اورکالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اےٹی ایف) کا 150سوالات پر مشتمل سوال نامہ موصول ہوگیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بھیجے گئے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کئے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔

کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق سوال نامہ  پاکستان کی 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سوال نامہ 20 دسمبر کو ارسال کیا ہے۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جواب 8جنوری تک جمع کراسکے گا۔

%d bloggers like this: