مظفرگڑھ( علی جان سے)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر مظفرگڑھ غلام شبیر گلیار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے،
اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کارخانوں، بھٹوں، ورکشاپوں اور ہوٹلوں پر بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے لیبر آفیسر محمد شاہد اور لیبر آفیسر عمیر اسماعیل کے ہمراہ جھنگ روڈ پر قائم مختلف بھٹہ خشت، ورکشاپس اور ہوٹلوں کو معائنہ کیا،
معائنہ کے دوران عبدالرزاق برکس کمپنی پرایک کم عمر بچہ کام کررہا تھا، بھٹہ خشت کے مالک کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،
حسام آٹو ورکشاپ او رنیازی ورکشاپ پر کم عمر بچے کام کرتے ہوئے پائے گئے، مذکورہ ورکشاپ کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے محکمہ محنت و انسانی وسائل کی یہ خصوصی مہم ہے جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مظفرگڑھ
کسی بھی ریاست کے نظام کو چلانے کیلئے اچھی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھی قیادت کا انتخاب ہم اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں،
جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ووٹر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ووٹ محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا اولین فرض بھی ہے،
یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسررانا مسعود اختر نے قومی دن برائے ووٹران کے موقع پر الیکشن کمشنر آفس مظفرگڑھ کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، مردو خواتین مل کر ہی کسی بھی معاشرے، ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، انتخابی عمل میں خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا،
انہوں نے کہا کہ خواتین کواپنی سوچ کے مطابق بہترین قیادت کا انتخاب کا حق حاصل ہے، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے خواتین ووٹ ذریعے اپنا کردار ادا کریں،
قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ الیکشن کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر قومی دن برائے ووٹران منایا جارہا ہے،
جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ہواور زیادہ سے زیادہ عوام انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور مرد و خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کے فرق کو ختم کیا جاسکے،
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص خواتین اس عمل میں بھر پور حصہ لیں، انہوں نے بتایا کہ
1970کے عام انتخابات سے لے کر 2018کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مردو خواتین سمیت معذور افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک کیا جائے
اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری ووٹ کا اندراج ضرور کرائے، تاکہ عوام کی منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرسکیں، سیمینار سے ملک خیر محمد بدھ، افضل چوہان،
ام کلثوم سیال، ساحر مقبول نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی سیمینار میں کالج ھذا کے لیکچرار طلبا و طالبات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعدا نے شرکت کی
مظفرگڑھ
والدین سے ناراض گھر سے بھاگ جانے والے بچے کے والدین کو تھانہ روہیلانوالی پولیس نے ڈھونڈ نکالا،*
مسافر وین میں اپنی منزل کے بنا بیٹھ جانے والے لاوارث بچے کو جب وین ڈرائیور نے اکیلا دیکھا تو بچہ کچھ نہ بتا سکا تو وین ڈرائیور نے روہیلانوالی علاقے میں پولیس کے حوالے کردیا،
روہیلانوالی پولیس کے جوانوں نے بچے کے گھر کا پتہ تلاش کیا اور والدین کو ان کا بچہ ان سے ملوا دیا،
بچے کی خاطر پریشان والدین نے اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی سن کر سکھ کا سانس لیا اور بچے کو اپنے پاس پا لینے پر پنجاب پولیس کے افسران و ملازمان کا شکریہ ادا کیا،
مظفرگڑھ
ضلع بھر میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور آبادیوں کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا سینٹ میری چرچ کا دورہ،
تفصیل کے مطابق اتوار کے روز ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے اقلیتی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات خود جا کر چیک کیئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تمام پوائنٹس خود موقع پر جا کر چیک کرینگے
جبکہ ایس ڈی پی او ز تمام سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرینگے، ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا مظفرگڑھ میں تمام شہریوں کو ان کے مذہبی اور مسالک کے فرق سے بالا ہو کر آئین پاکستان میں دئیے گئے حقوق کا تحفظ
تمام باسیوں کیلئے یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس جوان و افسران کل وقتی فرائض دے کر فرائض منصبی بجا لا رہے ہیں
اور یہی وہ جوان ہیں جن پر پوری قوم فخر کرتی ہے، ڈی پی او نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کے ہمراہ مظفرگڑھ میں سینٹ میری چرچ کا دورہ کیا
اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی،
مظفرگڑھ
ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی رات گئے سلطان کالونی، تھانہ کوٹ ادو اور سرکل گشت کوٹ ادو کی چیکنگ، غیر حاضری پر ڈیوٹی افسر کوٹ ادو معطل دیگر پولیس افسران و ملازمان کو شاباش
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے رات گئے
اچانک پولیس چوکی سلطان کالونی کا وزٹ کیا بعد ازاں ڈی پی او نے مظفرگڑھ کینال پر دائرہ دین پناہی کے علاقے سرکل گشت کی چیکنگ کی جہاں ایس ایچ او محمود کوٹ عبدالروف سرکل گشت ڈیوٹی پر اپنی پوزیشن پر الرٹ موجود تھے،
ڈی پی او نے ایس ایچ او محمودکوٹ عبدالروف کو شاباش دی، بعد ازاں رات 3 بجے ڈی پی او ندیم عباس تھانہ کوٹ ادو پہنچ گئے
جہاں انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اور اسلحہ خانے کو چیک کیا، ڈی پی او ندیم عباس نے ڈیوٹی افسر تھانہ کوٹ ادو کو غیر حاضری پر معطل کر کے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کیئے،
ڈی پی او نے مزید برآں مقامی پولیس کو معاملات بہتر کرنیکی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا کہنا تھا کہ اب ہم جاگیں گے جرائم۔پیشہ عناصر کو اب کوئی موقع ہی نہیں دیا جائیگا،
شہری جب سو رہے ہونگے تب پولیس جاگ رہی ہوگی، شریف شہریوں کے سکون میں در اندازی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،
ضلع بھر میں موثر گشت کیلئے ایک بہترین مانیٹرنگ نظام بنایا جا رہا ہے جس سے مین روڈز سے لیکر لنک روڈز اور شہروں کے اندر ڈولفن سکواڈز اپنے اپنے روٹس پر موجود ہونگے،
مظفرگڑھ
جماعت اسلامی مظفرگڑھ کی ضلعی مجلس شورٰی کا اجلاس رہائش گاہ رانا شمشاداحمد(علی پور شمالی)منعقد ہوا
جس میں امیر صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر مہمان خصوصی تھے اس اجلاس کی صدارت امیر ضلع پروفیسر افتخار احمد ہاشمی نے کی. اجلاس میں ،نائب امراء ضلع، امراء تحصیل ،ارکان مجلس شورای، الخدمت فاونڈیشن، کسان بورڈ کے ضلعی صدور نے شرکت کی.
اجلاس میں 22 دسمبر کشمیر مارچ اسلام آباد کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ضلع مظفرگڑھ سے سینکڑوں کی تعداد میں ارکان وکارکنان 22 دسمبر کشمیر مارچ اسلام آباد میں شرکت کریں گے.
اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرار داد پاس کی گئی کہ کل مریدکے میں جے ائی یوتھ اور جماعت اسلامی کے تین ارکان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا
حکومت قاتلوں فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے. اس کے علاوہ وہاڑی جے آئی یوتھ کے احمد وقاص ہنجرا کے خلاف جھوٹا قتل کا مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلح افراد نے محنت کش کی 12سالہ بھانجی اغواء کرلی،لاکھوں کی نقدی طلائی بھی ساتھ لے گئے،12سالہ کو ایک ہفتہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،فحش وڈیو اور تصویریں بھی بنالیں ،کاروائی کرانے پر زیادتی کی وڈیو انٹر نیٹ پر ڈالنے کی دھمکی،ایک ہفتہ بعد بس اڈہ پر چھوڑ کر فرار،شادی کی تقریب میں تیز اواز میں مےوزک چلا کر ہلڑ بازی کرنے والوں پر15کی کال پر پولیس کا چھاپہ،دولہا ساتھیوں سمیت فرار،پولیس نے ساءونڈ سسٹم مالک کو گرفتارکرکے ساءونڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا،ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن کا ڈرائیور حوالات میں بند،پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں چرس برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر518ٹی ڈی اے کے رہائشی سجاد حسین کی 12سالہ بھانجی مدیحہ بی بی کو سنجر سیداں کے رہائشی عمران لاشاری نے اپنے دیگر ساتھیوں عرفان لاشاری،منصور گاڈی اور اس کی بیوی فرحانہ نے 26اکتوبر کے روز اغواء کرلیا اور جاتے ہوئے گھر سے10لاکھ نقدی 10تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے تھے، ایک ہفتہ تک ملزمان اسے نامعلوم مقام پر رکھ کر زیادتی کرتے رہے، مدیحہ بی بی کی برہنہ حالت میں زیادتی کی وڈیو اور تصویریں بناتے رہے اور کاروائی پر ان کی برہنہ وڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی،2نومبر کے روز ملزمان اسے لاری اڈہ پر چھوڑ کر فرارہوگئے،اہل علاقہ بچی کو تھانہ کوٹ ادو لے آئے، علاقہ مجسٹریٹ نے بچی اس کے ماموں سجاد حسین کے حوالے کردی،پولیس دائرہ دین پناہ نے سجاد حسین کی مدعیت میں اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ پتل منڈا شرقی میں نذر حسین کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور15بھیڑ بکریاں مالیتی ایک لاکھ50ہزار کیری ڈبہ میں لوڈ کرکے فرارہوگئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع علورڈ میں محمد خالد قریشی کے بیٹے کی شادی تھی جس میں مہندی کی تقریب میں تیز آواز میں میوزک چلا کر دولہا اور اس کے دوست ہلڑ بازی کر رہے تھے کہ15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی تماشائی اور دولہا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ساءونڈ مالک محمد ناصر سابقی کو گرفتار کرکے ساءونڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا،پولیس چوک سرورشہید نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمبری8889ایل ایس ای کو ڈرائیور عامر نواز بھٹہ سمیت تھانے بندکردیا،جبکہ دوران گشت چک نمبر571ٹی ڈی اے کے رہائشی بین الاضلاعی منشیات فروش عارف مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
اپنے ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں ، جمہوری عمل کو کامیاب بنانے میں ہر ووٹر اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ووٹ محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا اولین فرض بھی ہے، یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسررانا مسعود اختر نے قومی دن برائے ووٹران کے موقع پر الیکشن کمشنر آفس مظفرگڑھ کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، مردو خواتین مل کر ہی کسی بھی معاشرے ، ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ، انتخابی عمل میں خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خواتین کواپنی سوچ کے مطابق بہترین قیادت کا انتخاب کا حق حاصل ہے ، جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کےلئے خواتین ووٹ ذریعے اپنا کردار ادا کریں ، قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے بتایا کہ الیکشن کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر قومی دن برائے ووٹران منایا جارہا ہے ،جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے ، تاکہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ ہواور زیادہ سے زیادہ عوام انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور مرد و خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کے فرق کو ختم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کےلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص خواتین اس عمل میں بھر پور حصہ لیں ، انہوں نے بتایا کہ 1970کے عام انتخابات سے لے کر 2018کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مردو خواتین سمیت معذور افراد کو بھی ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک کیا جائے اور اس کےلئے ضروری ہے کہ ہر شہری ووٹ کا اندراج ضرور کرائے، تاکہ عوام کی منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرسکیں ، سیمینار سے ملک خیر محمد بدھ، افضل چوہان، ام کلثوم سیال ، ساحر مقبول نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی سیمینار میں کالج ھذا کے لیکچرار طلبا و طالبات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعدا نے شرکت کی،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر مظفرگڑھ غلام شبیرکلیار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ کارخانوں ، بھٹوں ، ورکشاپوں اور ہوٹلوں پر بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے لیبر آفیسر محمد شاہد اور لیبر آفیسر عمیر اسماعیل کے ہمراہ جھنگ روڈ پر قائم مختلف بھٹہ خشت ، ورکشاپس اور ہوٹلوں کو معائنہ کیا، معائنہ کے دوران عبدالرزاق برکس کمپنی پرایک کم عمر بچہ کام کررہا تھا، بھٹہ خشت کے مالک کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، حسام آٹو ورکشاپ او رنیازی ورکشاپ پر کم عمر بچے کام کرتے ہوئے پائے گئے ، مذکورہ ورکشاپ کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے محکمہ محنت و انسانی وسائل کی یہ خصوصی مہم ہے جس کا سلسلہ جاری رہے گا،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)واہ تبدیلی،اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے والاکرپٹ پٹواری پرانی حیثیت میں بحال،موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کیلئے ہاتھ پاءوں مارنے لگا،3سو کے قریب سرکاری ریکارڈ انتقالات بھی اپنے قبضہ میں لے لئے، موضع پرہاڑ شرقی کے ریکارڈ میں فراڈ جعلی انتقالات ،جعلی فردات،سفید اوراق اور متعدد انتقالات پرکرپٹ پٹواری نے دستخط بھی نہ کئے،اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں گواہ سلیم اکبر کی جانب سے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کودرخواست بھی ارسال،بحالی پرشہری بھی حیرت زدہ،اس بارے تفصیل کے مطابق 19اکتوبر کے روزوارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد بخش چانڈیہ کی شکایت پر سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ عباس پلازہ میں واقع اس کے دفتر میں چھاپہ مارا اور فرد اور انتقالات کیلئے لی گئی رشوت کے نشان زدہ نوٹ 50ہزارکرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج سے برآمد کر لئے، نذر عباس ہراج پٹواری جو کہ تحصیل و ضلع لیہ کا رہائشی ہے جس کی تعیناتی لیہ کے موضع لوہانچ نشیب میں بھی ہے اور کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی میں بھی تھی، نذر عباس ہراج کرپشن کا بادشاہ ہے جو کہ تحصیل چوبارہ اور تحصیل لیہ کی اکثر و بیشتر سٹیٹ لینڈ جعلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فروخت کر چکا ہے، اور گورنمنٹ ;200;ف پاکستان کو کروڑوں روپے کی اراضی سے محروم کر چکا ہے، پٹواری مذکور نے موضع پرہاڑ شرقی کے لوگوں کا خون نچوڑنے کیلئے بدنام زمانہ 4پرائیویٹ منشیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا، پٹواری شام 4 بجے کوٹ ادو شہر ;200;تا ہے اس وقت تک اس کے منشی موضع کے لوگوں سے پیسے اکھٹے کر چکے ہوتے اور وہ اپنی دیہاڑی لیکر واپس لیہ چلا جاتا تھا، مذکورہ کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج کے اثاثہ جات بارے بھی انکشاف ہوا ہے اور مذکور کے اس وقت جو اثاثہ جات ہیں ان میں 2 بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبری;766972;-433، اور چاپانی گاڑی ;80;laza اپلائیڈ فار ہیں ، پٹواری مذکور شاہانہ طرز پر زندگی گزار رہا تھا، جس کے پاس بیک وقت ضلع لیہ کے موضع لوہانچ نشیب اور ضلع مظفرگڑھ کے موضع پرہاڑ شرقی کا چارج تھا،کوٹ ادو شہر میں پٹواری نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہوئی تھیں ، فرد ملکیت کا ریٹ 20ہزار روپے فی مرلہ ہے اور فرد ملکیت پر ;6779; کے حکم پر تتیمہ بنایا جاتا ہے جس پر اراضی کی حیثیت درج کی جاتی ہے، پٹواری مذکور مکان والی جگہ کو خالی پلاٹ شو کرکے ہزاروں روپے لیتا تھا اور قیمتی پلاٹوں کو سستا شو کر کے ہزاروں روپے وصول کرتا تھا، رجسٹری کا انتقال درج کرنے کا ریٹ 10ہزار روپے سے 40ہزار روپے تک فی انتقال ہے جبکہ سرکاری طور پر فرد ملکیت کی فیس صرف 50 روپے ہے جو کہ دفتر قانونگو وصول کرتا ہے اور ہر رجسٹری کے انتقال کی فیس بوقت رجسٹری سب رجسٹرار وصول کر تا تھا،مذکورہ کرپٹ پٹواری نذر حسین نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت کے عوض ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد رفیق سے پرانی حیثیت میں بحال کرالیا اور موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کےلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے،مذکورہ پٹواری کے خلاف درج ہونے والے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں بطور گواہ محمدسلیم اکبر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کوایک درخواست ارسال کی ہے جس میں اس نے میں موقف اختیار کیا ہے کہ موضع پرہاڑ شرقی کے سابق کرپٹ پٹواری نذر حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور بطور رشوت لی گئی رقم نذر حسین پٹواری سے میری موجودگی میں برآمد کرکے گرفتارکیا گیا تھا اندراج مقدمہ میں بطور گواہ بھی ہوں ،کرپٹ پٹواری نذر حسین نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت کے عوض ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد رفیق سے پرانی حیثیت میں بحال کرالیا اور موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کے درپے ہے جبکہ موصوف نے موضع پرہاڑ شرقی کے ریکارڈ میں فراڈ جعلی انتقالات ،جعلی فردات،سفید اوراق اور متعدد انتقالات پر موصوف نے دستخط کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہ کی ہے اور سرکاری ریکارڈ انتقالات تقریباً300کے قریب اپنے قبضہ میں رکھے ہوئے ہیں جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہری نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ حلقہ پٹواری نذر حسین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مقامی انتظامیہ اورمحکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث رہائشی بستیوں کے درمیان کنٹرول شیڈ قائم ،کنٹرول شیڈ کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ،اہل علاقہ نے کنٹرول شیڈ مالکان کو این او سی دینے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،اس بارے تفصیل کے مطابق نواحی علاقے دائرہ دین پناہ بستی مبارک والا میں عرصہ 4 سال سے قائم کنٹرول شیڈ قریبی بستیوں کے مکینوں میں بیماریاں پھیلانے لگا رہائشیوں کا کنٹرول شیڈ قائم ہونے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،چاہ ٹوپیل والی چاہ مبارک والا چاہ شاہ والی اور دیگر بستیوں سمیت دو گورنمنٹ سکول کے قریب بغیر سروے کیے انتظامیہ نے کنٹرول شیڈ کے مالکان سے مبینہ طور پر بھاری رقم رشوت لے کر این او سی جاری کردیا، کنٹرول شیڈ کی وجہ سے بچے بڑے بزرگ خواتین متاثر ہونے لگے، اہل علاقہ کا کہنا تھا بدبو کے باعث ہمارے بچے خواتین اور جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ، اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا 2015 لیکر اج تک کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محکمہ ماحولیات اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواستیں دی، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی، مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے نوٹس نہ لینے پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ اور این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
کو ٹ ادو(تحصیل رپورٹر) واپڈا ٹیم کوٹ ادو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری،5بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ ڈویژن کوٹ ادو محمد خالد کی قیادت میں بجلی چوروں کے خلاف اپریشن میں تیزی آگئی ،گزشتہ روز واپڈا ٹیم میٹر ریڈر محمد فاروق ،میٹر ریڈر کامران عابد نے ایل ایس محمد ساجد کی قیادت میں وارڈنمبر14سی میں اپریشن کے دوران سیف اللہ نیازی کو جبکہ وارڈنمبر14بی شجاعت کالونی میں ملک عبدالصمد طارق کو وارڈنمبر14سی محلہ ککے والا میں واجد بخش سپل کو جبکہ بستی کٹ میں رمضان مشوری اور گلاب مائنر کے نزدیک بشیر احمد شاہ کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن خالد نے تھانہ کوٹ ادو میں استغاثے بھجوادیے،پولیس کوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈا محمد خالد کی مدعیت میں تمام بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ