مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

فخرالدین بزدار ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے رات گئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پل ڈاٹ،سمینہ چوک،پاکستان چوک،فریدی بازار،چوک چورہٹہ اور دیگر مقامات کا دورہ کیااور تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شہریوں سے کہا کہ وہ شہر کو صاف کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں۔


ڈیرہ غازیخان.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹرخلیل احمد نے رات گئے مختلف مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا۔

آر ایچ سی سرور والی کاچوکیدار اور خاکروب سوئے ہوئے پائے گئے۔میڈیکل آفیسر موجود نہیں تھا۔سی ای او ہیلتھ کے آر ایچ سی کالا کے معائنہ کے دوران نائٹ شفٹ کا سٹاف موجود تھا

تاہم صفائی اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے کارڈیالوجی وارڈ کے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں انہوں نے گزشتہ رات آر ایچ سی سرور والی کا بھی دورہ کیا تو چوکیدار اور خاکروب سوئے ہوئے پائے گئے۔

میڈیکل آفیسر موجود نہیں تھا۔لیبر روم میں ڈیلیوری کی جارہی تھی۔انہوں نے ہسپتال میں تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور فرائض میں غفلت اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مارکیٹس کا اچانک دورہ کیا ۔

گرانفروشی پر دو مقدمات درج کرکے تین ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ دکاندار سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔

زائد قیمت وصول کرنے پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی زیر صدارت محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر نے شرکت کی

کمشنر نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں مثبت تبدیلی کیلئے ہر شعبہ کا تعاون ضروری ہے محکمہ صحت فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔

ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کا ممکنہ حل بھی تجویز کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

ٹیم ورک سے مشکل چیلنجز احسن طریقے سے نمٹائے جا سکتے ہیں۔ہر فرد اپنے علاقے کا تفصیلی سروے کرکے ایک ہفتہ کے اندر مسائل کی مفصل رپورٹ پیش کرے.


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ زمینداروں اور کاشتکاروں سے ملاقات کی

انہوں نے منڈی میں کسان کاؤنٹر کا بھی معائنہ کرتے ہوئے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران اور پرائیویٹ سکول ٹیچرز سے ملاقات کی اور انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی کے لئے تعاون مانگ لیاکمشنر نے کہا کہ

علاقہ کے مسائل کی نشاندہی اور ممکنہ حل کیلئے تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ضلع کے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کو مہم میں شامل کیا جائیگا۔

بچیوں سے ان کے گھر،گلی،محلہ اور ماحول کے مسائل مخصوص پروفارما پر پوچھے جائیں گے۔عوام کے اجتماعی مسائل پر حکومت کام کرے گی۔

سرکاری عملہ کے ساتھ سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہوگا تاکہ علاقہ میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔اس موقع پر سی ای او تعلیم شمشیر احمد اور دیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ویٹرنری آفیسر نجیب اللہ لغاری نے بتایا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ذریعے مویشیوں کی مفت ویکسی نیشن اور بہتر علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔

قبائلی عوام کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک ہے اور حکومت کی طرف سے مفت ویٹرنری سہولیات کی فراہمی پر قبائلی عمائدین مطمئن نظر آرہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عمارتی مٹیریل،ملبہ اور گوبر کھلے عام ڈالنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

ملبہ اور گوبر کی نشاندہی کیلئے 2000 روپے نقد انعامات کا اعلان کردیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔شہری اور سرکاری محکموں کے ٹیم ورک سے ڈیرہ غازی خان شہر میں ایک ماہ کے اندر مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں اور مشینری کی کلر سکیم تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں

رات کو واضح طور پر نظر آنے والے کلر کے ساتھ گاڑیوں اور مشینری کی پہچان بھی ہوگی۔ضرورت کیلئے پرزے ٹائر اور دیگر پارٹس وافر مقدار میں خریدنے کے بھی احکامات جاری کردئیے

تاکہ گاڑیوں کی فنی خرابی دور کرنے میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے یہ ہدایت مشینری کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے سڑکوں کی گرین بیلٹس پر پودوں کی کانٹ چھانٹ کے عمل کا بھی جائزہ لیااور ہدایات جاری کیں

کمشنر نے ہاوسنگ ڈویلپرزسے بھی اپنے آفس میں ملاقات کی۔نقشہ فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی،بائی لاز پر عملدرآمد اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ شہر کی بہتری کیلئے تعاون کی ہدایات جاری کیں۔

%d bloggers like this: