مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا لانگ مارچ ملتان سے جلالپور پہنچ گیا

جنوبی پنجاب کیلئے صوبہ بنانے کی جدوجہد کر کے وسیب کا حق ادا کروائیں گے لانگ مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کیا جانے والا لانگ مارچ ملتان سے جلالپور پہنچ گیا لانگ مارچ کی قیادت چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا فراز نون نے کی

اس موقع پر رانا فراز چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن میں سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہیں ہوا،

انہوں نے کہا تبدیلی کی دعویدار حکومت سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ پور کرے جنوبی پنجاب کیلئے صوبہ بنانے کی جدوجہد کر کے وسیب کا حق ادا کروائیں گے لانگ مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا

رانا فراز نون نے کہا اگلا پڑاؤ لودھراں کریں گے اس موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں سمیت عوام کی اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔

%d bloggers like this: