اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر میں تیر چل گیا ۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قائد عوام بھٹو شہید بھی نظر آتا ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی۔ صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے کشمیر کی صدارت کے انتخاب کا اختیار بھی کشمیر کے عوام دیا تھا، صحافی کا کہنا تھا کہ بڑی مدت کے بعد باغ کے ضمنی انتخابات میں کشمیری عوام کو بغیر کسی دباؤ کے اپنا نمائندہ چننے کا موقع دیا تو کشمیر کے ووٹروں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء القمر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر کے حلقے باغ میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میدان میں تھیں ، انتخابی میدان میں موجود پارٹیاں اپنی جیت کے دعوے  کرتی رہیں مگر باغ کے ووٹروں نے تیر چلا دیئے ، پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر نے اپنے مخالفین کو پچھاڑ کر رکھ دیا، انتخابی نتائج جیسے جیسے ٹی وی چینلز پر آتے رہے جو پیپلز پارٹی کے مخالفین کے دل کی دھڑکن بے ترتیب کر ہے تھے ،ہائی بچاری حنا پرویز بٹ نے جوش و جنوں میں آکر پیپلز پارٹی پر ٹھپے لگائے کا الزام عائد کردیا، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایک طرف مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتی ہے دوسری طرف عوام کے ووٹوں کو عزت دینے سے انکار کررہی ہے ۔ بچاری حنا پرویز بٹ کو کون سمجھائے گا کہ ضیاء القمر کے والد اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات جیتتے رہے ہیں ۔

سابق صدر غلام اسحاق خان نے کہا تھا کہ اگر سندھ اور پنجاب کی سرحد صادق آباد کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے پیپلز پارٹی کا راستہ نہ روکا جائے تو محترمہ بینظیر بھٹو پنجاب کو فتح کرتے ہوئے در خیبر پر اپنا پرچم سر بلند کرنے کی قوت رکھتی ہے ۔ حقیقت بھی یہ ہے کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات بھی چوری کیئے جاتے رہے ہیں جیسے پاکستان کے انتخابی نتائج چوری ہوتے رہے ہیں ۔ کشمیری کیسے بھول سکتے ہیں کہ ان کو آئین کا نور دینے والے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید تھے ، کشمیر میں پارلیمانی نظام اور ادارے بنانے والے بھی بھٹو شہید تھے ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کشمیر میں تعلیمی ادارے قائم کئے۔

کشمیر کے منتخب وزیراعظم کو او آئی سی کی رکنیت دلوائی تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کریں، کشمیری کیسے بھول سکتے ہیں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنانے والے مودی کو قصاب کے طور متعارف کرایا ، ایک کشمیری صحافی آج کہہ رہے تھے یہاں کوئی مودی کا میزبان بنا ہے کوئی مودی کی انتخابی مہم چلانے والا مگر بھٹو شہید کے نواسے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بیٹے نے ہمیشہ مودی کو قصاب کے نام سے پکارا ہے کشمیری اپنے دوست اور دشمن کو بھی پہچانتے ہیں اور منافقانہ طرز عمل سے بھی، جناب بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو رائے شماری کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قائد عوام بھٹو شہید بھی نظر آتا ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی۔ صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے کشمیر کی صدارت کے انتخاب کا اختیار بھی کشمیر کے عوام دیا تھا، صحافی کا کہنا تھا کہ بڑی مدت کے بعد باغ کے ضمنی انتخابات میں کشمیری عوام کو بغیر کسی دباؤ کے اپنا نمائندہ چننے کا موقع دیا تو کشمیر کے ووٹروں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاء القمر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

%d bloggers like this: