اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلعی پولیس کی ماہ مئی کی کار گزاری،کل 1510مقدمات درج، 894ملزمان گرفتار، 284مجرمان اشتہاری،253عدالتی مفروران گرفتار

، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل64 لاکھ 37ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سیّد علی رضا
تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف مقدمات میں ملوث 894ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں64لاکھ 37ہزارسے زائد کا مال مسروقہ

ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے64ملزمان گرفتار کر کے اْن کے

قبضہ سے02کلاشنکوف، 03 رائفلیں،11بندوقیں /رپیٹر، 48پسٹل،02کاربین ،01ریوالور اور 273روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے135ملزمان کو گرفتار کر کے

اْن کے قبضہ سے 28کلو686گرام چرس ،220گرام ہیروئن،01کلو200گرام افیون ،3297لیٹر شراب،357 لیٹر لہن اور12چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 25اور Bکیٹیگری کے259 مجرمان اشتہاری اور253عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16مقدمات کا اندراج کرکے 66ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ مئی میں5071 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کاٹن کراپ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ

کاٹن کی بھرپور پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کرے اور جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے لیے موثر انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

نیز معیاری زرعی ادویات اور بہترین کھاداچھے نرخوں پرمہیا کی جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے جعلی پیسی سائیڈ ز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی

ہدایت جاری کرتے ہوئےاس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ

کاٹن کی عمدہ پیداوار سے کاشتکار خوشحال ہونگے اور ملک کی معیشت کو بھی بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ

ضلع بہاول نگر میں گزشتہ روز تین مقامات پر چھاپہ مار کر 3 لاکھ 56ہزار سے زائد مالیت کی 54لٹر جعلی زرعی دوائی قبضے میں لی گئی ہے

اور تین مقدمات کا اندراج کرکے دو افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: