اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

سول کورٹس بہاولنگر کے عملہ نے میونسپل کمیٹی میں انچارج سینٹیشن برانچ یاسین گردیزی کو گریبان پکڑ کر غلیظ گالیاں دیں

، عملہ میونسپل کمیٹی کا احتجاج اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی کامطالبہ

تفصیلات کیمطابق انچارج سینٹیشن برانچ یاسین گردیزی نے اپنے ساتھ کیجانیوالی زیادتی

پرمیڈیاکو مئوقف دیتے ھوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے سول کورٹس کے اہلکار نے کال کی

تھی صفائی کرانی ھےمیں اسوقت ایک جنازے میں شریک تھا، اسکے میری شوگر لو ھوگئ تھی

جس سے میری حالت غیر ھوگئ، آج صبح پھر مجھے کال آئی میں نے کہا میں کورٹ میں حاضر ھوجاتا ھوں

، تھوڑی دیر بعد میرےگھر سے کال آئی کہ کچھ عدالتی اہلکار مجھے گرفتار کرنے کیلئے میرے گھر کے باہر موجود ہیں میں نے اسی لمحے اسی نمبر پر کال کی کہ

میں کورٹ میں پہنچ چکا ھوں جب میں کورٹ میں پہنچا تو 8دس ملازمین نے مجھے کمرے میں بندکرلیا

اور گریبان پکڑ کرغلیظ گالیاں دینا شروع کردیں، میں نے کہا کہ اپ مجھے جج صاحب کے پیش کرو میں ان سے بات کرلیتا ھوں

، مگر سپرنٹینڈنٹ نے کہا کہ اسکو لمبا کرکے اسکی طبیعت صاف کرو، میں نے منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی، مجھے یا میرے عملہ کو جب بھی کورٹ سے صفائی کے سلسلہ میں کال آتی ھے

ھم فورآ جاکر معاملہ حل کرواتے ہیں، تو پھر ھماری تصحیک کیوں کی گئ، بلدیہ ملازمین کو جب اس زیادتی کا معلوم ھوا تو تمام ملازمین اکٹھے ھوکر احتجاج کررھے ہیں

، ھم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ھماری عزت نفس مجروح کرنیوالے سول کورٹس عملہ کیخلاف سخت کارروائی کیجائے

اس موقع پر ملازمین بلدیہ نے اپنے افیسرکیساتھ زیادتی کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت احتجاج کیا

اور شدید نعرے بازی بھی کی اور زمہ دران کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف

بہاولنگر

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کا ضلع بہاولنگر کا دورہ

جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز بھی ہمراہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

مراکز صحت میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

کپاس کی کاشت اور گندم خریداری مہم پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کی صدارت میں اجلاس، ڈی سی ذوالفقار احمد بھون کی بریفنگ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر معینہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

6 ارب38 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،کیپٹن ر ثاقب ظفر کا اجلاس سے خطاب

بہالنگر میڈیکل کالج کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، اے سی ایس ساوتھ پنجاب

چشتیاں سے ہارون آباد تا فورٹ عباس سڑکوں کی بحالی کے پراجیکٹس کے لئے مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے، اے سی ایس

بہاولنگر سے عارف والا اور منچن آباد سے ڈھاک پتن تک شاہراہوں کی بحالی کے منصوبے مکمل کئے جائیں،کیپٹن ر ثاقب ظفر

خطے کی پسماندگی کا خاتمہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا اولین ایجنڈا ہے، اے سی ایس ساوتھ پنجاب

منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،اے سی ایس ساوتھ پنجاب

منصوبوں کی بروقت تکمیل میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے، کیپٹن ر ثاقب ظفر

مراکز صحت اور سرکاری دفاتر میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے، اے سی ایس ساوتھ پنجاب

زیادہ کپاس اگاو مہم قومی مشن،مہم کو کامیاب بنایا جائے، کیپٹن ر ثاقب ظفر

کپاس کی زیادہ پیداوار ملک میں معاشی خوشحالی کا سبب بنے گا، اے سی ایس ساوتھ پنجاب

زرعی پیداوار کے حوالے ضلع بہاولنگر کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کیپٹن ر ثاقب ظفر

سالانہ ترقیاتی پروگرام کےتحت ضلع میں99 منصوبوں پر6 ارب14 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،بریفنگ

ضلع میں شاہراہوں کے4میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے، بریفنگ

میڈیکل کالج کی تعمیرپر1اررب40 کروڑ روپے لاگت آئے گی،بریفنگ

ضلع میں8 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل کر لی گئی ہے، بریفنگ

گندم خریداری کا 86 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے،بریفنگ

 

%d bloggers like this: